ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پریش:بھنڈ ضلع میں اس سال 4 ہزار سے زائد وارنٹی گرفتار

مدھیہ پریش:بھنڈ ضلع میں اس سال 4 ہزار سے زائد وارنٹی گرفتار

Sun, 26 Aug 2018 22:15:02    S.O. News Service

بھنڈ/مدھیہ پردیش 26 اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش میں اس سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاری کو لے کر ان دنوں جرائم اور انتخابی تشدد کے لئے بدنام بھنڈ ضلع میں آزاد گھوم رہے وارنٹیوں پر شکنجہ کسا جا رہا ہے۔ اس کے تحت اس سال اب تک 4,876ایسے مجرموں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن کے خلاف ضلع کی مختلف عدالتوں نے گرفتاری وارنٹ جاری کئے ہیں۔

بھنڈ ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے آج میڈیا سے کہا کہ اسمبلی انتخابات کی تیاری کو لے کر ان دنوں وارنٹیوں پر سب سے زیادہ توجہ دی جارہی ہے ۔اس کے تحت اس سال اب تک 3,461 وارنٹیوں میں سے ایک ہزار سے زائد وارنٹیوں کوگرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ5,542 وارنٹیوں میں سے 3,861کو گرفتار کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کو پرامن طریقے سے انجام دہی کے لئے بھنڈ ضلع کی پولیس نے انتخابات سے پہلے ان وارنٹیوں کو سلاخوں کے پیچھے بھیجنے کے لئے پوری تیاری کر لی ہے۔ اس کے تحت پہلی بار ان کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹائے جانے کی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ان تمام وارنٹیوں کو تھانہ سطح سے ایک نوٹس جاری کیا جائے گا۔ اگر اس نوٹس پر تعمیل ہوتی ہے اور اگر ان کی گرفتاری نہیں ہوتی ہے تو ایسے لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹائے جانے کے لئے ضلع الیکشن افسر کو خط بھیجا جائے گا۔ اس کے بعد ان وارنٹیوں کے نام ووٹر لسٹ سے خارج کر دیئے جائیں گے۔

وہیں انتخابی خدمات میں لاپرواہی برتنے پر بھنڈ کلکٹر کے حکم پر پانچ بوتھ لیول آفیسر سمیت 27 آگن باڑی کارکن، ٹیوٹر، اسسٹنٹ ٹیچر اور سیکرٹریوں کو معطل کیا گیا ہے۔ اس کی اطلاع دیتے ہوئے گپتا نے بتایا کہ مسلسل انتباہ کرنے کے بعد بھی اپنے کام میں بہتری نہیں لانے کی وجہ ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔ 


Share: